مظفر نگر۔ (یو این آئی) ضلع میں گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران آبروریزی کے دو واقعات پیش آنے سے علاقہ میں غم و غصہ ہے۔موصولہ خبرکے مطابق بھین سہاری گاوں میں ایک کم عمر لڑکی کی ایک نوجوان نے بندوق کی نوک پر آبروریزی کی۔ بتایا جارہاہے ۱۸ سالہ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی میں دو نوجوان ملوث تھے۔متاثرہ لڑکی ماں نے چھپرہ تھانہ میں شکایت درج کرادی ہے جس کے مطابق گزشتہ روز رفیق اور کلام نام کے دو نوجوان لڑکی کے گھر میں گھس گئے اور کلام نے لڑکواسلحہ دکھا کراس کی آبروریزی کی۔پولیس نے ان دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن دونوں ملزمین فرار ہیں۔اسی طرح کے ایک دیگر واقعہ میں نئی منڈی تھانہ کے تحت پنچیندا گاوں کے علاقہ میں گزشتہ روز ایک ۹ سالہ دلت لڑکی کی ایک نامعلومشخص نے آبروریزی کی۔پولیس نے بتایا کہ نابالغ لڑکی جنگل میں بے ہوش پڑی ہوئی ملی جسے فوراً میرٹھ کے ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات