نئی دہلی(وارتا) مالی بحران کا سامنا کررہی مواصلات خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی بی ایس این ا یل اور ایم ٹی این ایل کو حکومت ۳۹ ہزار کروڑ روپئے کی مالی مدد کرے گی اور ان دونوں کمپنیوں کے لئے منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ وزیرمواصلات روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ سابقہ حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں اور زبردست اسپکٹرم فیس ادا کرنے کی وجہ سے ان دونوں کمپنیوں کی مالی حالت خراب ہوئی ہے لیکن نئی حکومت ان دونوں کمپنیوں کو ۳۹ ہزار کروڑ روپئے کی مالی مدد دے گی۔ انھوںنے کہا کہ بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل ان کی ترجیحات میں سب سے اوپر ہے اور تکنیکی طور پر ان کی جدید کاری کی جائے گی تا کہ یہ دونوں کمپنیاں گاہکوں کو بہتر خدمات فراہم کرسکیں۔