غازی آباد(بھاشا)مودی نگر علاقہ میں آج صبح سنڈی کیٹ بینک سمیت ساڑھی کی شوروم میں آتش زدگی کے سبب لاکھوںکا سامان جل کرراکھ ہوگیاہے ۔موصولہ خبر کے مطابق مودی نگر واقع پلک ساڑھی سینٹر میں آتشزدگی کے سبب لاکھوں روپئے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے آگ اتنی زبردست تھی کہ فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعدآگ پر قابوں پایا۔
اس کے علاوہ مودی نگر کے سنڈیکیٹ بینک میںبھی آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائربریگیڈ کی گاڑیوںنے آگ پر قابو پایا۔