کانپور(نامہ نگار)نے آج ایس ایس پی کے ایس منیول کے ساتھ چکیری تھانہ کا معائنہ کیا اورچوپال لگا کر مقامی لوگوں، پیس کمیٹی کے اراکین ، سول ڈیفینس کے عہدیداران سے گفتگوکرتے ہوئے مقامی مسائل کو سنا اورانھیں حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموںکے افسران کو ضروری ہدایات دی۔ چوپال میں موجود لوگوں نے اپنے مسائل کاذکرکرتے ہوئے کہا نئی چنگی واجد پور سڑک نامکمل ہے۔ صفائی بندوبست درست نہیں ہے۔ علاقہ کے ہینڈ پمپ خراب پڑے ہوئے ہیں۔پانی کی پائپ لائن سے بدبودارپانی آرہاہے کوٹیدار وقت پر غذائی اجناس تقسیم نہیںکرتاہے۔سی او ڈی سروس لین خراب ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے مقامی لوگوں کے ذریعہ بتائے گئے مسائل کے سلسلے میں فوری اثر سے کارروائی کرنے کیلئے کارپوریشن ، جل نگم ،محکمہ تعمیرات عامہ وغیرہ محکمہ کے افسران کو مسائل حل کرانے اوررپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ایس ایس پی نے اس موقع پر کہا کہ غیر سماجی عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ، غیر قانونی قبضے کو روکنے کیلئے لوگوںکو آگے آنے کیلئے انھوں نے اپیل کی ۔تاکہ پولیس ، انتظامیہ اورعوام کے تعائون سے شہر کو صاف اورٹریفک کو آسان بنانے کی سمت میںموثر کاررائی کی جائیگی۔ اے ڈی ایم سٹی اویناش سنگھ نے کہا کہ لوک افواہوںپر توجہ نہ دیں کسی طرح کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں موثر کارروائی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ مسائل کے سلسلے میں اعلیٰ افسرا ن سے رابطہ کریں۔ اس موقع پر اے سی ایم، ایس پی سمیت دیگرافسران وعلاقہ کے معزز افرادموجودتھے۔