ممبئی (وارتا) عوامی زمرے کے بینک آف انڈیا (بی او آئی) نے گذشتہ مالی سال میں ایک کروڑ بیس لاکھ نئے صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے اس سے کل صارفین کی تعداد ۷۰ء۷ کروڑ پر پہنچ گئی ہے۔
بی او آئی کی منیجنگ ڈائریکٹر وجے لکشمی ائیر نے کل یہاں یہ معلومات فراہم کیں۔ محترمہ ائیر نے بینک کے سالانہ اجلاس میں کہا کہ فی الحال اپنے طور پر منافع کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ بینک نے مارچ ختم ہوئے مالی سال کیلئے جنوری ۲۰۱۴ میں ۵ روپئے فی شیئر عبوری منافع کا اعلان کیا تھا۔ انھوںنے کہا کہ مستقبل میں ۱۷۵نئی شاخیں اور خردہ قرض کو بڑھاوا دینے کے لیے اس سال نئے خردہ کاروباری مراکز (آر
بی سی) کھولے جائیں گے حالانکہ بینک کے پہلے سے ہی ۲۴ آر بی سی کام کررہے ہیں۔