نئی دہلی (بھاشا) پیداواری حلقوں سے محدود آمد کے درمیان اسٹاکسٹوں کی خریداری کے چلتے دہلی تھوک اناج بازار میں آج باسمتی چاول کی قیمتوں میں تیزی درج کی گئی۔ صنعتی طلب میں اضافے کے سبب جَو میں بھی تیزی کارخ رہا۔ بازار کے ذرائع کے مطابق باسمتی چاول عمومی اور پوسا ۱۱۲۱قسم کی شرح بالترتیب ۹۴۰۰۔۸۶۰۰ روپئے اور ۹۵۰۰۔۷۳۰۰ روپئے سے بڑھ کر ۹۸۰۰۔۸۶۰۰ روپئے اور ۹۸۰۰۔۷۴۰۰ روپ ئے کوئنٹل پر بند ہوا۔جَو کی نرخ ۱۰ روپئے بلند ہوکر ۱۳۳۰۔۱۳۲۰ روپئے فی کوئنٹل پر بند ہوا۔
دوسری جانب خردہ طلب میں اضافے کے سبب دہلی تھوک تیل تلہن بازار میں آج سرسوں کے تیل میں ۵۰ روپئے فی کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ مونگ پھلی سالونٹ ریفائنڈ، سرسوں پکی اور کچی گھانی تیل کے نرخ میں بھی تیزی کا رخ رہا۔ محدود کاروبار کے دوران تیلوں کو بھاؤ قبل کی سطح پر ہی بند ہوئے۔
بازار کے ذرائع کے مطابق سرسوں ایکسپیلر تیل دادری کی نرخ ۵۰ روپئے تیزی کے ساتھ ۷ ہزار روپئے کوئنٹل رہی۔ سرسوںتیل پکی اور کچی گھانی کا نرخ ۲۵ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۱۲۷۵۔۱۱۲۵ روپئے اور ۱۳۷۵۔۱
۲۷۵ روپئے فی ٹن بند ہوا۔ مونگ پھلی سالونٹ ریفائنڈ تیل ۲۵ روپئے بلند ہوکر ۱۳۷۵۔۱۳۰۰ روپئے فی ٹن پر بند ہوا۔