سدھارتھ نگر(نامہ نگار) : سماجوادی پارٹی کپلوستو ودھان سبھا کے کارکنان کی ایک جلسہ پارٹی کے ضلع دفتر پر ۱۶؍ جولائی کورکن اسمبلی صدر ممبراسمبلی وجے پاسوان کی صدارت میں ہوگا۔ جس میں اتر پردیش حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں میں افسران کا دلچسپی کا نہ لینا اور افسران کے ذریعہ تاناشاہی و منمانہ رویہ اختیار کرپارٹی کے کارکنوں کو بے عزت کرنا اور عوامی کاموں میں دلچسپی نہ لینا جلسہ کا اہم موضوع ہوگا۔ جلسہ میں پارٹی کے سبھی عہدیداران اور تما پارٹی کارکنان کی شرکت لازمی ہے۔ مذکورہ اطلاع میڈیا انچارج عبدالکلام صدیقی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے۔