میرٹھ(وارتا)دہلی ہردوارقومی شاہ راہ پر کل دیر ات کانوڑیوں سے بھری ہوئی دوگاڑیوں کاحادثہ ہوجانے کے سبب ۴۱کانوڑیئے زخمی ہوگئے زخمیوں کو میرٹھ کے ضلع اسپتال میںداخل کرادیا گیاپولیس کے ایک ترجمان کے مطابق دہلی کے موتی نگر علاقہ کے باشندے کانوڑیئے ڈی سی ایم ٹرک میں سوار ہوکرہریدوارجارہے تھے۔دہلی ہریدوار قومی شاہ راہ پر کنکر کھیڑاعلاقہ میں بھارت پٹرول پمپ کے سامنے کل دیر رات مخالف سمت سے آتے ہوئے ایک ٹرک کاٹائر پھنس جانے کی وجہ سے وہ بے قابوں ہوکر کانوڑیوں سے بھرے ہوئے ڈی سی ایم سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں الٹ گئیں ۔ ڈی سی ایم سوار۳۵کانوڑیئے زخمی ہوگئے جنھیں مقامی لوگوں اورپولیس کی مدد سے میرٹھ کے ضلع اسپتال میںد اخل کرادیا گیاہے جہاں دوکانوڑ
یوں کی حالت تشویشناک حالت بتائی جارہی ہے پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا ہے اس کے علاوہ دیگرسڑک حادثہ میں کنکرکھیڑاعلاقہ میں کل دیر رات دہلی کے کرمپوراکا باشندہ ۵۰کانوڑیوںکوکینٹر میں بھرکر ہریدوارکیلئے روانہ ہواتھا۔کل دیررات دہلی ہریدوارقومی شاہ راہ پرکنکرکھیڑاعلاقہ میں وینکٹیشوراانسٹی ٹیوٹ کے قریب مخالفت سمت سے آتے ہوئے ٹینکر نے ٹکر ماردی۔ ٹکرلگنے سے سات کانوڑیئے زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیاہے۔حادثہ کے بعد کینٹرڈرائیو کینٹرلے کر فرارہوگیا۔