امیش یادو نے بھی آسٹریلیا اے کے خلاف کھیلی 90رنوں کی شاندار اننگ
برسبین۔فارم میں چل رہے کی سنچری اور 10 ویں نمبر پر بلے بازی کرنے اترے امیش یادو کی 90 رن کی اننگز سے ہندوستان کی اے ٹیم نہ صرف نازک حالات پر قابو پانے میں کامیاب رہی بلکہ آسٹریلیا اے کے خلاف دوسرے غیر مجاز ٹسٹ کے تیسرے دن آج یہاں پہلی اننگز کی بنیاد پر برتری حاصل کر لی۔ پہلے ٹسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری جڑنے والے اوجھا نے 110 رن کی اپنی اننگز کے دوران 18 چوکے اور تین چھکے مارے جس سے ہندوستان کی اے نے مخالف ٹیم کے 423 رن کے اسکور کے جواب میں پہلی اننگز میں 501 رنز بنا کر 78 رنز کی برتری حاصل کی ۔ آج تین وکٹ پر 165 رن سے آگے کھیلنے اتری ہندوستان کی اے ٹیم نے چار روزہ میچ کے تیسرے دن صبح جلد وکٹ گنوائے جس سے اس کا اسکور پانچ وکٹ پر 199 رن ہوگیا۔اوجھا نے اس کے بعد امباتی رائیڈو 40 کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 69 رن جوڑ کر اننگز کو سنبھالا۔ آسٹریلیا کی طرف سے چاڈ سییئرس نے 84 رن دے کر پانچ وکٹ لئے۔انہوں نے پہلے سیشن میں کل کے ناٹ آئوٹ بلے بازوں منوج تیواری 63 اور بابا اپراجت 28 آؤٹ کیا۔ امت مشرا نے 36 رنز کی اننگز کھیل کر ہندوستان کو واپسی دلائی جبکہ یادو نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیل کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ یادو نے آغاز سے ہی جارحانہ رخ اپنایا اور اپنی 66 رن کی اننگز کے دوران 11 چوکے اور پانچ چھکے مارے۔ انہوں نے تیز گیند باز جسپریت بمرا ناٹ آئوٹ 16 کے ساتھ آخری وکٹ کیلئے 88 رن کی ساجھیداری بھی کی۔ آسٹریلیا اے کی جانب سے بین کٹنگ نے بھی 100 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔انہوں نے اوجھا، مشرا، انوریت سنگھ08 اور یادو کو آؤٹ کیا۔ خراب روشنی کی وجہ سے جب دن کا کھیل ختم کا اعلان کیا گیا تو آسٹریلیا اے کے سلامی بلے باز فل ہیوج اورا یلیکس ڈولن کھاتہ کھولے بغیر کھیل رہے تھے۔