لندن۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ڈرا ٹسٹ کی پچ سے مایوس انگلینڈ کے سابق کپتان جیوفری بائیکاٹ نے کہا کہ ناٹگھم جیسی پچیں گھریلو تیز گیند بازوں کو بے اثر کھلاڑیوں کا گروپ بنا دے گی جنہیں اپنی صلاحیت پر کم یا پھر بالکل بھی اعتماد نہیں ہوگا۔ بائیکاٹ نے ڈیلی ٹیلی گراف میں اپنے کالم میں لکھادونوں ٹیموں کے تیز گیند باز اس سست، کم اچھال والی، ناٹنگھم پچ سے اچھال حاصل کرنے کی کوشش میں ناکام رہنے کے بعد مایوس تھے۔ عوام کسی بھی طرح کا مقابلہ نہیں دیکھنے کیلئے بھاری بھرکم رقم خرچ کر کے ٹکٹ خریدتی نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہاہمیں موسم گرما کے دوران سات ٹسٹ کھیلنے ہیں اور اگر
ہم اس طرح کے وکٹوں پر کھیلے تو ہمارے تیز گیند باز تھک جائیں گے اور اپنا جوش کھو دیں گے۔سبھی ملک کو حق ہے کہ وہ درخواست کرے اور اپنے میدان کے ملازمین سے ایسی پچ حاصل کرے جو ان کے گیند بازوں کے متعلق ہو۔ ہمیشہ سے ایسا ہوتا آیا ہے اور کرکٹ کے قوانین میں اس کے خلاف کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ دھوکہ دہی یا کھیل کے جذبات کے خلاف نہیں ہے۔ یہ صرف عملی سمجھ ہے۔