بارہ بنکی(نامہ نگار)بارہ بنکی میں بجلی تخفیف کے سبب لوگوںکا جینا محال ہوگیاہے مقررہ تخفیف کے بعد فعال اورٹرانسفارمرجلنے کے سبب کافی وقت تک بجلی فراہم نہیں ہوپارہی ہے۔یہ پریشانی سب سے زیادہ سول لائنس کے علاقہ میں پیش آرہی ہے اورخاص طورپرکمپنی باغ،گوسیانہ وبنکی باغ علاقہ میں پیش آتی ہے۔ٹرانسفارمر بنکی، گھوسیانہ یابیگم گنج کا خراب ہوتا ہے توبجلی مذکورہ علاقوں کی بند کردی جاتی ہے ۔ ٹرانسفارمراتنے پرانے ہوچکے ہیں کہ آئے دن جلتے رہتے ہیں ذرا سی بارش یا تیز ہوا میں ٹرانسفارمر خراب یا جل جاتے ہیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ توانائی محکمہ کوئی بھی جواب دینے کیلئے تیار نہیں پوچھ گچھ کرنے پر ایک ہی جواب دیا جاتاہے کہ چنہٹ سے سپلائی بند ہے۔ٹرانسفارمر جل گیا یاتاروکیبل جل گیا ہے لوڈ زیادہ کہتے ہوئے بجلی ملازمین اپنی ذمہ داری سے بری ذمہ ہوجاتے ہیں۔