کانپور(نامہ نگار)ایک خاتون نے کینسر کی بیماری سے پریشان ہوکر خود کشی کرلی اس کے علاوہ ایک دیگر واقع میںشراب کے عادی ٹرک ڈرائیور نے پھانسی لگاکر خود کشی کرلی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جوہی لال کالونی کی رہنے والی بینا ورما (۵۶)گزشتہ آٹھ ماہ سے کینسر کے مہلک مرض سے متاثر تھی اورذہینی طورپر پریشان رہتی تھی۔ کل رات جب گھر پر بینا تنہا تھی تواس نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ دیر رات جب اس کا شوہر گھر پہنچاتواسے خودکشی کے بارے میں معلوم ہوئی اس نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اس معاملے میں گوپی ورماسے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ایک دیگرواقعہ میں بابوپوروالیورکالونی کے باشندہ ٹرک ڈرائیور سنجے ورما(۳۳)نے کل رات پھانسی لگا کر خود کشی کرلی سنجے ورما کے اہل خانہ نے بتاکہ وہ شراب کا عادی تھا اورروزانہ شراب پی کرگھرآنے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ جھگڑاکرتاہے۔ کل رات بھی شراب کے نشے میں گھر آیااوراپنی بیوی سے جھگڑاکرنے لگااوراس نے بیوی کی پیٹائی کردی اس کے بعد سنجے ورما نے کمرے میں جاکر پنکھے سے بیوی کی ساڑی کے سہارے لٹک کر خود کشی کرلی۔اہل خانہ کو اس واقع کاعلم دیر رات کو ہوا۔پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔