لکھنؤ(نامہ نگار)عوام سے موصول ہونے والی شکایتوں کانمٹارہ وقت سے اور بہتر طریقے سے کیا جائے۔ شکایتوںکو التوارکھنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ضلع کے ۹مختلف شعبوںکے افسر یوم تحصیل میں نمٹارہ معاملات کو جانچ کر کے بدھ کو ضلع مجسٹریٹ کے کیمپ آفس میں اپنی رپورٹ پیش کریںگے۔ یہ باتیںمنگل کو یوم تحصیل میں ملیح آباد میں صدارت کررہے ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے کہی
ں۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ شکایت کرنے والے امیدوار اپنی درخواست میں اپنا صحیح موبائل نمبر اور مکمل پتہ ضرور درج کریں جس سے ضرورت پڑنے پر ان سے رابطہ کیاجا سکے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں منعقد کئے گئے یوم تحصیل میں ۶۹۲ معاملات میں سے ۱۶ معاملوں کا موقع پر ہی تصفیہ کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر تحصیل میں ۲۰۴ معاملے موصول ہوئے، جس میں ۳کا تصفیہ کیا گیا۔ ملیح آباد تحصیل میں ۱۷۵ معاملے آئے جس میں سے ۴کا تصفیہ کیا گیا۔ بخشی کا تالاب میں ۱۲۳ درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے ۶معاملوںکو حل کیا گیا۔ اس کے علاوہ موہن لال گنج تحصیل میں ۱۸۵ معاملے آئے جس میں سے ۳کو ہی حل کیا جا سکا۔ بقیہ سبھی تحصیلوں میں بچے معاملات کو متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا ہے ۔ یوم تحصیل میں موجود ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نند لال نے بتایا کہ سال ۲۰۱۲ء سے یکم جولائی ۲۰۱۴ء تک کل ۱۴۰۴۱ معاملے آئے تھے ان معاملوں میں سے ۴۰۲۲ معاملوں کو حل کیا جا چکا ہے۔ دیگر معاملوں کے تصفیہ کی کاررروائی جاری ہے۔