لکھنؤ(نامہ نگار)۱۹؍اور ۲۱رمضان کو برآمد ہونے والے جلوسوں کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ نے آج پرانے شہر کے کئی حساس علاقوں میں پولیس فورس کے ساتھ فلیگ مارچ کیا۔ اس فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی اور ضلع مجسٹریٹ نے کی۔ سی او چوک سرویش کمار مشرا نے بتایا کہ منگل کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ایس ایس پی اور ضلع مجسٹریٹ کی قیادت میں پولیس، پی اے سی اور آر اے ایف کے جوانوں نے چوک اسٹیڈیم سے فلیگ مارچ کیا۔ اس کے بعد فلیگ مارچ چوک چوراہا، کملا نہرو کراسنگ پاٹانالہ، نخاس، اکبری گیٹ ڈھال، پل غلام حسین، کشمیری محلہ تراہا، کمل لانڈری، شرغا پارک، نجف روڈ، بنیاد باغ، کلو ہوٹل تراہا، منصور نگر، گردھاری سنگھ انٹر کالج، بلوچ پورہ، نخاس، پاٹانالہ ہوتے ہوئے شام تقریباً ۵بجے چوک اسٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس فلیگ مارچ میں ضلع کے سبھی ایڈیشنل ایس پی ، وزیر گنج، چوک، ٹھاکر گنج، بازار کھالہ، تالکٹورہ اور انتظامیہ کے افسران و ۸۰۰ سپاہی موجود تھ
ے۔