بکرے کا گوشت آدھا کلو
تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
(پیاز ایک عدد (درمیانی
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لونگ چار سے پانچ عدد
ہری الائچی پانچ سے چھ عدد
ٹماٹر کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
دہی آدھا پاو
(گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
(بادام پچیس گرام (باریک کٹے ہوئے
(ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (کٹا ہوا
ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا
ترکیب
پہلے کڑاہی میں چار سے پانچ کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے پیاز کو خوب اچھی طرح سے لال کر لیں۔
پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور بکرے کا گوشت شامل کر کے اتنا بھونیں کہ گوشت کا رنگ تبدیل ہو جائے اور پانی خشک ہو جائے۔
پھر اس میں لونگ، ہری الائچی، ٹماٹر کا پیسٹ اور دہی شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک چلائیں۔
اب اس میں پسا گرم مصالحہ، پسی لال مرچ، نمک اور پانی شامل کرکے ڈھک کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
پچیس سے تیس منٹ بعد جب گوشت گل جائے تو بادام اور ہرا دھنیا شامل کر کے ڈش میں نکالیں۔
کٹی ہوئی ادرک اوپر سے ڈال کر سرو کریں۔