چکن کا قیمہ۔ ایک کلو
کالی مرچ۔۔ ایک کھانے کا چمچ
سفد مرچ۔۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔۔حسب ذائقہ
گرم مصالحہ۔ ایک کھانے کا چمچ
لہسن، ادرک کا پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا۔ آدھا کپ
ہری مرچ۔ تین عدد
پیاز۔ دوعدد
کریم۔ ایک چوتھائی کپ
ترکیب
پیاز کو باریک کاٹ لیں، ہری مرچ کو بھی باریک کاٹ لیں، قیمہ میں تمام چیزیں اچھی طرح مکس کر دیں اور سیخ پر لگا کر بار بی کیو کر لیں۔ تیا ر ہونے کے بعد گرم گرم پیش کریں۔