سدھارتھ نگر(نامہ نگار) : برڈپور نمبر۱۱ کے دیہی عوام نے منگل کو یوم تحصیل کے موقع پر کوٹے دار پر غلہ تقسیم نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایتی درخواست یوم تحصیل کے انچارج افسر نوگڑھ کو دے کر کوٹیدار کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔ موضع برڈپور نمبر ۱۱ کے ۱۹؍ٹولوں کے دیہی عوام کے ذریعہ ۲؍مقامی کوٹیداروں پر بی پی ایل اور اے پی ایل کے غلہ کی تقسیم نہ کرنے کا الزام لگایاگیا ہے۔ یوم تحصیل میں سمگر گرام برڈپور نمبر۱۱ کے ٹولہ مہاپالی کے شمال و جنوب کریم پور، دولت پور، دیانگر، حسناپور، گلاب گڑھ، دیوی نگر، رسولپور، محمد نگر سمیت کل ۱۹؍ٹولوں کے دیہی عوام کے ذریعہ کوٹیدار جھکری اور سومناتھ پر اے پی ایل اور بی پی ایل کا غلہ تقسیم نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شکایتی درخواست میں دیہی عوام نے دونوں کوٹیداروں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب شرح دوکاندار کے ذریعہ غلہ، مٹی کا تیل، شکر وغیرہ زیادہ قیمتوں پر دیا جاتا ہے اس کے علاوہ بی پی ایل کارڈ ہولڈروں کو آج تک راشن نہ دینے کی بات بھی کہی گئی ہے جس کے بعد دیہی عوام کے ذریعہ احتجاج کرنے پر کوٹیداروں کے ذریعہ بی پی ایل کارڈ پر غلہ نہ ملنے کی بات کہی جاتی ہے۔ اے پی ایل کارڈ ہولڈروں کو حکومت کے ذریعہ جو غلہ کوٹیدار کے ذریعہ ملنا چاہئے اسے اے پی ایل غلہ کوٹیداروں نے آج تک کسی بھی کارڈ حاملین میں تقسیم نہیں کیا اور نہ ہی اے پی ایل کارڈ حاملین کو اس بارے میںاطلاع دی کوٹیداروں کو لائسنس ملنے سے لیکر آج تک اے پی ایل کارڈ حاملین کے خلاف جانچ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شکایت کرنے والوںمیں سشیل کمار مشرا، کسم، موہن گری، شیو شنکر، منی رام، پرمیلا، ہری رام، نورجہاں، سنتوش موریہ، پنّواسی موریہ، رادھیکا، خوشبو، گجراتی دیوی، زیب النساء وغیرہ شامل تھے۔