چنئی۔۔ہندوستانی کرکٹکنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی)کے عبوری صدر شیولال یادو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل( آئی سی سی)کے پہلے چیئرمین بنے این شری نواسن نے ملک میں کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے جتنا کام کیا ہے اتنا پہلے کبھی کسی نے نہیں کیا ہے۔ آئی سی سی میں پالیسی تبدیلیوں کے بعد بنے پہلے چیئرمینکی تعریف کرتے ہوئے کہا شری نواسن سے پہلے کسی بھی بی سی سی آئی کے صدر نے کھلاڑیوں کی ترقی اور ان کی اقتصادی مضبوطی کیلئے کام نہیں کیا۔انہوں نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے موجودہ ہی نہیں بلکہ سبکدوش یہاں تک کی رنجی کھلاڑیو
ں کو بھی اقتصادی مدد کے لئے کام کیا ۔آئی پی ایل چھ میں فکسنگ اور بدعنوانی جیسے معاملات کی جانچ کے پیش نظر سپریم کورٹ کے حکم پر عہدے سے ہٹنے کے لئے مجبور ہوئے شری نواسن کی جگہ پھر شیولال یادو کو عبوری صدر بنایا گیا تھا۔سابق ہندوستانی اور حیدرآباد کے آف اسپنر یادو نے کہا کہ شری نواسن کی بدولت ہی ملک میں خواتین کھلاڑیوں کو بھی ان کا حقملا ہے۔بی سی سی آئی کے عبوری صدر نے کہا کرکٹ کی ترقی کودھیان میں رکھ کر ہی شری نواسن نے کام کیا اس لئے خواتین کھلاڑیوں کو بھی ان کے بقایا ادا کیا گیا۔مجھے یقین ہے کہ میڈیا میں ان کے بارے میں جو بھی کچھ کہا گیا ہے وہ جلد ہی بند ہو جائے گا اور وہ مجھ سے اپنا بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ واپس لے لیں گے ۔ آئی سی سی کے نومنتخب چیئرمین این شری نواسن نے کہا کہ کھیل کی آپریشن تنظیم آمدنی حاصل کرنے کیلئے نئی حکمت عملی بنائے گی جس سے وہ کرکٹ ناظرین عوام کو پھر سے اسٹیڈیم میں لانے میں کامیاب رہیں گے۔شری نواسن تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کل منعقد ’ہائی ٹی ‘کے دوران بول رہے تھے۔ اس پروگرام میں بی سی سی آئی کی دیگر اکائیوں جیسے کہ ممبئی، جھارکھنڈ، بنگال، گوا، آندھرا، حیدرآباد، ہریانہ، کرناٹک اور کیرالہ کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔ مہاراشٹر، ودربھ، آسام اور تری پورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے حالانکہ اس میں شامل نہیں ہوئے۔اس کا انعقاد نئے گروپ نے ٹی این سی اے میں پھر سے حکمران ہونے اور ان کے آئی سی سی کے اعلی عہدہ پر قابض ہونے کے حصولیابی میں کیا تھا۔پروگرام میں موجود ریاست یونٹ کے ایک رکن نے پی ٹی آئی سے کہاانہوں نے اسٹیڈیم میں شائقین کی واپسی کے طریقوں پر بات کی۔ آئی سی سی چیئرمین چاہتے ہیں کہ آمدنی بڑھنا چاہئے جس سے انہیں شائقین کو اسٹیڈیم تک لانے کے لئے نئی منصوبہ بندی پر کام کرنے میں مدد ملے گی۔