انتپور۔ایک مقامی عدالت نے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں شکایت کے سلسلے میں گزشتہ ماہ جاری ضمانتی وارنٹ کو واپس لے لیا۔دھونی کے وکیل پنکج بھاگلا اور ایم وشنووردھن ریڈی نے کل سیشن عدالت کے جج وائی وجے کمار کے سامنے وقالت نامہ پیش کیا جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے وارنٹ منسوخ کر دیا۔اس معاملے کی آخری سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔