دودھ، شہد، مکھن اور ہلدی یہ تمام اجزاءآپ کے حسن افزانسخوں کے اہم اجزاءہوتے ہیں۔ انڈابے شمار غذائی فوائد سے مالامال ایک قدرتی غذا ہے جو جتنا آپ کی صحت کےلئے مفید ہے اتنا ہی آپ کے بالوں اور جلد کے لئے ضروری اور مفید ہوتا ہے۔انڈے کی سفیدی اور زردی دونوں اجزاءمفید ہوتے ہیں۔انڈے کا استعمال جلد ی حفاظت کےلئے بے حد کار آمد ہے۔ یعنی انڈے میں شامل اجزاءہماری صحت اور حسن وزیب
ائش کےلئے مفید ہے اور خاص طور پر انڈے کی سفیدی ہماری جلد کےلئے کسی بیوٹی ٹانک سے کم نہیں ہے۔
انڈے کی سفیدی کے فوائد:
انڈے کی زردی کے چاروں اطراف سفیدی پھیلی ہوت ہے۔ چہرے کی جھریاں دور کرنے کےلئے انڈے کی سفیدی مو¿ثر طور پر دکھائی دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے قدیم زمانے میں بھی خواتین جلد کی خوبصورتی اور حفاظت کےلئے بطور خاص اس استعمال کیا کرتی تھیں۔ اس سے جلد کے مسام کے منہ سکڑ جاتے ہیں اور اسے فیس ماسک تیار کرنے میں بنیادی اجزاءکے طورپر استعمال کیا جاسکتاہے۔ اس میں کلینزنگ اور کیل مہاسوں کے خلاف لڑنے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔
گھریلو فیس ماسک:
انڈے کے سفیدی کی بطور گھریلو فیس ماسک استعمال کیا جائے تو بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ ایک پیالے میں سفیدی کو زردی سے الگ کرکے پھینٹ لیں اور چہرے پر لگائیں۔ مکمل خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ کیدی میں اگر چند قدرتی جڑی بوٹیاں شامل کرلی جائیں تو یہ اور بھی مو¿ ثر ماسک ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی جلد حساس ہے تو پہلے اسکن ٹیسٹ کریں انڈے کی سفیدی کو بازو پر لگا کر دیکھیں اگر کوئی ری ایکشن نہیں ہوتا تو پھر چہرے پر لگائیں۔جو کہ خواتین انڈے سے الرجک ہیں وہ انڈے کا ماسک ہرگز استعمال نہ کریں۔
انڈے کی سفیدی اورشہد:
ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چائے کا چمچہ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اس میں ایک قطرہ سنترے کا تیل ڈال دیں اور اسے چہرے پر لگائیں۔ پندرہ منٹ بعد سادے پانی سے چہرہ دھولیں۔
انڈے کی سفیدی اور دلیے کا ماسک:
انڈے کی سفیدی اور دلیے کا ماسک بھی اس ضمن میں بہترین ثابت ہوتاہے۔ انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر جھاگ بنالیں۔ اب اس میں باریک پساہوا کھانے کا چمچہ دلیہ ملاکر اس قدر مکس کریں کہ پیسٹ بن جائے۔ چند قطرے شہد کے بھی شامل کرلیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اور مکمل طور پر خشک ہونے دیں اس کے بعد چہرہ کر صاف کرلیں آپ دلیہ کی جگہ گراو¿نڈ کافی اور بادام کا پاو¿ڈر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ یہ ماسک جلد کے لیے بہت مفید ہے۔
چکنی جلد اور انڈے کی سفیدی:
اگر آکی کی جلد روغنی تو اس کےلئے انڈے کی سفیدی چند قطرے لیموں سنترے کارس شامل کرلیں۔۰۲منٹ تک یہ ماسک چہرے پر لگارہنے دیں پھر صاف کرلیں زائد چکنائی کا مسئلہ آصانی سے حل ہو جائے گا۔
نارمل جلد کےلئے انڈے کا ماسک:
ایک انڈے کی سفیدی لے کر اس میں چند قطرے لیموں کا رس اور آدھا چمچ شہد شامل کرکے اچھی طرح ملا کر یکجان کرلیں۔ چہرے پر اس کا دلیپ لگائیں تقریباً ۰۲٬ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔
خشک جلد اور انڈے کا ماسک:
ایک انڈے کی زردی لے کر اس میں ذراسا بادام یا زیتون کا خالص تیل ملائیں۔ اچھی طرح پھینٹ کرچہرے پر لگائیں اور پھر اس کو روئی اور گرم پانی کی مدد سے صاف کرلیں۔ انڈے ی زردی خشک جلد کےلئے بہت مفید ہے۔
چہرے کی تازگی کےلئے:
بے رونق اور مرجھائی ہوئی جلد کےلئے ایک انڈے میں بیسن اور دودھ ملاکر گاڑھا پیسٹ بناکر چہرے پر لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد دھولیں۔
انڈابالوں کےلئے:
انڈا بالوں کےلئے بھی بہت مفید ہے۔ دوعدد انڈے میں ایک کھانے کا چمچہ آملہ اور شکاکائی ملا کر بالوں میں چمک اور خوبصورتی پیدا کرنے کےلئے دوعدد انڈوں میں مہندی ملا کر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد دھولیں۔ یہ بالوں کی نشوونما اور خوبصورتی کےلئے بہترین ٹانک ہے۔