کانپور(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کے شہر ودیہی صدر کی تقرری کو ایک ماہ مکمل ہوگیاہے۔اس کے بعد بھی تک نئی مجلسہ عاملہ کی تشکیل نہیں کی گئی ہے۔ذیلی تنظیموںکی تشکیل کی اگربات کی جائے تو اس کی وجہ پارٹی میں نئے وپرانے عہدیداروں کے درمیان تنازعہ بتایا جارہا ہے۔سماج وادی پارٹی کی شہری ودیہی شاخ کی تشکیل اوراس کے صحیح طریقے سے کام کرنے کیلئے ریاستی حکو مت کے درجہ یافتہ و
زیرمملکت جگدیش سنگھ کو ذمہ داری سپرد کی گئی تھی انھوں نے نئے صدر وضلع مجلس عاملہ کی تشکیل کی یقین دہانی کرائی تھی۔اس کے بعد ابھی تک نئی مجلس عاملہ کی تشکیل نہیں ہوسکی ہے۔ وزیرامملکت نے اس سلسلے میں بتایا کہ وہ فی الحال ریاستی حکومت کی اسکیموںکو صحیح طریقے سے نافذکرانے کی کوشش کررہے ہیں۔شہر وضلع صدر اوم پرکاش مشرا نے بتایا کہ وہ جلد ازجلد مجلس عاملہ کی تشکیل کے لئے ناموںکو بھیج دیں گے۔ جب ان سے دس دن قبل مجلس عاملہ کی تشکیل کے سلسلہ میں منعقد جلسہ کا ذکر کیا گیا توانھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوشش کی جارہی ہے اورجلدہی نئی مجلس عاملہ کی تشکیل ہوجائے گی۔سماج وادی پارٹی کے دیہی ضلع صدرمہندر سنگھ یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ دس دنوں کے درمیان مجلس عاملہ کی تشکیل کی جائے گی۔جب کہ سماج وادی پارٹی بہار کے کئی لیڈرسابقہ مجلسہ عاملہ کو تبدیل کرکے نئے ناموںکا اعلان کرناچاہتے ہیں لیکن موجودہ ضلع صدر پرانے ناموںکوشامل کرناچاہتے ہیں اسلئے مجلس عاملہ کی تشکیل میں تاخیر ہورہی ہے۔