لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ کاکوری کے سکروری گاؤں میں ایک بزرگ کسان کی لاش آج صبح ایک درخت سے لٹکتی ہوئی ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ نے گھریلو تنازعہ کے سبب خود کشی کی ہے۔ کاکوری کے سکروری گاؤں کے رہنے والے ۷۰ سالہ کسان شری کشن بدھ کی رات گھر سے نکلا، اس کے بعد وہ واپس گھر نہیں لوٹا۔ جمعرات کی صبح اس کی لاش گاؤں کے ایک آم کے باغ میں درخت میں گمچھے کے سہارے لٹکتی ہوئی ملی۔ صبح جب دیہی باشندگان سوکر اٹھے تو لوگوں نے لاش کو دیکھا اور اس کی اطلاع پولیس اور کنبہ والوں کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ کاکوری پولیس کا کہنا ہے کہ شری کشن نے بیماری اور گھریلو جھگڑے سے پریشان کوکر اپنی جان دے دی ہے۔ اس
کے کنبہ میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔