لکھنؤ(بیورو)وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن سے خیرسگالی ملاقات کی۔ دونوں نے ریاست میں صحت کے شعبہ میں کئے جارہے کاموں کے سلسلہ میں غوروخوض کیا۔ سابق امریکی صدر نے صحت خدمات میں ریاستی حکومت کے ذریعہ کئے جا رہے کاموں میں کلنٹن ہیلتھ ایکسس انیشیوٹو کے تعاون کی پیشکش کی۔ اس موقع پر وزیر طب وصحت احمد حسن ، سیاسی پنشن وزیر راجندر چودھری، ابھیشیک مشرا ، ریاستی منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر نوین چندر باجپئی، وزیر اعلیٰ کے صلاح کار آمود کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ امت گپتا، اطلاعات ڈائرکٹر ڈاکٹر روپیش کمار سمیت انتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔