دالیں ہماری خوراک کا سب سے قیمتی جز ہیں۔ خون ،گوشت زیادہ تردالوں سے بنتے ہیں۔ روٹی کے ساتھ دال کا ہونا ایک لازمی امر ہے۔ آج کل نئی روشنی اور نئے فیشن لوگوں کو دال سے نفرت ہوگئی ہے۔ سبزیوں کے لئے ان میں بہت چسکا پیدا ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ سبزیوں زود ہضم اور صحت بخش تو ضرور ہیں مگر ان میں طاقت دینے والے اجزاء مقابلتاً کم ہی ہوتے ہیں۔ دن میں کم از کم ایک بار دال ضرور استعمال کرنی چاہیے جن کی قوت ہاضمہ ٹھیک نہیں وہ کچھ عرصہ کے واسطے ماش کی دال بالکل چھوڑ
دیں۔ باقی دالیں تھوڑی مقدار میں کھائیں ان کے لئے تازہ میوے اور تازہ سبزیاں مفید ہیں۔