نئی دہلی (بھاشا) اسٹاکسٹوں اور خردہ کاروباریوں کی مانگ کمزور پڑنے سے دہلی کرانہ بازار میں آج سرخ مرچ اور ہلدی کی قیمتوں ۱۰۰ روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی۔ محدود کاروبار کے دوران دیگر مسالوں کی قیمتیں معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئیں۔ بازار ذرائع کے مطابق سرخ مرچ اور ہلدی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۱۳۰۰۰:۸۴۰۰ روپئے اور ۱۲۳۰۰:۷۵۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ وہیں آمد کے مقابلے آٹا ملوں کی مانگ کمزور پڑنے سے دہلی اناج بازار میںآج گیہوں کی قیمت میں ۱۰ روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی۔ محدود کاروبار کے دوران معمولی خریداری کے سبب دیگر اناجوں کی قیمت معمولی اتارچڑھاؤ کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئی۔ بازار ذرائع کے مطابق گیہوں درا فلور مل
کی قیمت ۱۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۱۵۹۵:۱۵۹۰ روپئے کوئنٹل اور آٹا چکی ڈیلیوری کی قیمت ۱۶۲۵:۱۶۲۰ روپئے سے کم ہوکر ۱۶۰۰:۱۵۹۵ روپئے فی ۹۰ کلو بند ہوئی۔
اس کے علاوہ خردہ کاروباریوں کی چنندہ خریداری کے سبب دہلی تیل بازار میں آج تل تیل کی قیمت میں ۵۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ معمولی خریداری کے سبب دیگر خوردنی اور غیر خوردنی تیلوں کی قیمتیں معمولی اتار چڑھاؤ پہلے کی سطح پر بندہوئی۔ بازار ذرائع کے مطابق تل تیل کی قیمت ۵۰ کی تیزی کے ساتھ ۹۰۵۰ روپئے کوئنٹل بندہوئی۔