نئی دہلی (بھاشا) ادانی ولمر کے خوردنی تیل برانڈ فارچون نے ’گھر کا کھانا‘ اشتہاری مہم شروع کی ہے جس میں ۴ء۴ منٹ کی ایک اشتہاری فلم کے ذریعہ صارفین کو گھر میں بنے کھانے کی خوبیوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔ کمپنی کے سی او او انگشو ملک نے کہا کہ یہ اشتہار فارچون کی سوچ پر کھرا اتر تاہے۔ اس اشتہاری مہم کا مقصد کنبہ کو متحد کرنا اور صحت مند غذا کی طرف لوگوں کو راغب کرنا ہے۔ یہ اشتہار تیار کرنے والی اشتہاری کمپنی او گلوی ساؤتھ ایشیاء کے کارگزار چیئرمین پیوش پانڈے کے مطابق یو ٹیوب پر یہ اشتہار ۱۰ لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور صرف ایک ہفتہ میں ہی اب تک موبائل پر ۲۱ لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔