انائوں(وارتا)ضلع میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کامعا ملہ سامنے آیا ہے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گنگاگھاٹ علاقہ میںکل شام ۱۹؍سالہ لڑکی اپنے دوست روہت سے ملاقات کرنے کیلئے گئی تھی وہاں پر روہت کے دوست موہت اورجیون پہلے سے ہی موجود تھے۔ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ تینوں نوجوانو ں نے اس کی اجتماعی آبروریزی کی ہے لڑکی کی تحریر پر مقدمہ درج کرنے کے بعدپولیس تینوں ملزمین کو گرفتارکرلیاہے جب کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے اسپتال بھیج دیا ہے پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔