، 8 نومبر :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج چوہان کو بدھنی کے ساتھ ساتھ ودیشہ اسمبلی حلقے سے بھی الیکشن لڑانے کا کل رات اہم فیصلہ کیا۔
بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسٹر چوہان ودیشہ میں آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔
کل مرکزی قیادت کی رضامندی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اس وقت بدھنی اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں اور پارٹی نے پہلی فہرست میں انہیں اس بار بھی اس حلقے سے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے تہت وہ بدھنی حلقے سے اپنے کاغذات داخل کرچکے ہیں۔
کل دن بھر وزیراعلی کو ودیشہ سے امیدوار بنائے جانے کا مطالبہ کیا جاتا رہا اور پھر رات میں اس مسئلے پر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر سشما سوراج اور پارٹی کے ریاستی صدر نریندر سنگھ تومر بھی سرگرم ہوگئے۔ دیر رات تمام سینیئر لیڈروں نے باہمی صلاح مشورے کے بعد مسٹر چوہان کو ودیشہ سے بھی امیدوار بنانے کا اعلان کردیا۔
کانگریس نے ودیشہ سے سشانک بھارگو اور بدھنی سے مہندر سنگھ چوہان کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔