ریو ڈی جینرو کی قومی ٹیم کے کوچ کیلئے مذکور امیدواروں میں پہلی پسند ہے۔ معاملے کی معلومات رکھنے والے دو ذرائع نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔ ڈونگا کا اصلی نام کارلوس ولیڈورن ویرری ہے۔ ڈونگا پہلے سال 2006 سے 2010 تک برازیل کے کوچ رہے تھے۔ تببرازیل نے ان کی قیادت میں 2007 میں کوپا امریکہ اور سال 2009 میں کنفیڈریشن کپ جیتا تھا۔سال 2010 کے ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں ہالینڈ سے ہار جانے کے بعد برازیلین فٹ بال کنفیڈریشننے انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ایک ذرائع نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ برازیل کی قومی ٹیم کے چیف منیجر بننے والے گلمر رنالڈو کے ساتھ ڈونگا کے اچھے تعلقات ہے۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی سال 1994 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ ڈونگا کے درمیان بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ذرائع نے بتایا فہرست میں سب سے پہلے نمبر میں بنے ہوئے ہے اور چیزیں تسلی بخش طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ لیوج پفلپ اسکولاری کی جگہ لینے والے کوچ کااعلان منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ایک کوچ کی شکل میں ڈونگا کی قیادت میں برازیل کی قومی ٹیم نے 42 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ 12 ڈرا کھیلے اور چھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برازیل میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ فٹبال کی فاتح ٹیم جرمنی کے کپتان فلپ لام نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔30 سالہ بائرن میونخ کے دفاعی کھلاڑی نے اپنے ملک کی جانب سے 113 بین الاقوامی میچ کھیلے۔دوسری جانب جرمنی کی فٹبال ایسوسی ایشن (ڈی ایف بی) نے فلپ لام کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ فلپ نے ڈی ایف بی کی ویب سائٹ کو لکھے جانے والے ایک خط میں کہامیں بہت خوش ہوں کہ میں نے اپنے کریئر کا اختتام جرمنی کو فٹبال کا عالمی کپ جتوا کر کیا ہے۔‘لام نے اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز سنہ 2001 میں کروئیشیا کے خلاف فتح سے کیا جبکہ انھوں نے اپنے کرئیر کا اختتام بھی فتح سے ہی کیا۔ انھوں نے اپنے آخری میچ میں ارجنٹینا کو ایک صفر سے ہرایا۔ڈی ایف بی کے صدر وولف گینگ نائرسباخ نے کہافلپ نے آج صبح مجھے فون کیا اور مجھے اپنے ذاتی فیصلے سے آگاہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلپ نہ صرف جرمنی کی ٹیم کے لیے گذشتہ دس سالوں سے بہترین کھلاڑی تھے بلکہ وہ ایک رول ماڈل بھی تھے۔