دہلی (بھاشا) سی بی آئی نے عوامی شعبے کے دینا بینک میں ۲۵۰ کروڑ روپئے کے گھوٹالے کا پتہ لگایا ہے یہ گھوٹالہ برانچ منیجر اور ایک نجی شخص کی ساز باز سے مبینہ طور پر ۷ نجی کمپنیوں کی جانب سے جعلی دستاویز کا استعمال کرتے ہوئے
قرض لینے کا ہے ۔ سی بی آئی نے الزام عائد کیا کہ ممبئی میں شومین گروپ کے ومل بروٹ نے دینا بینک کے برانچ منیجر پریتم ودیا دھر ناگر کر ساتھ ساز باز کر کے ۷ گروپوں کے نامعلوم افراد کے ذریعہ بینک کے ساتھ ۲۲۰ کروڑروپئے کی دھوکہ دہی کی۔ ذرائع نے کہاکہ بروٹ نے لکشت کمپنی گروپ کے سامنے اپنے کو مبینہ طور پر بینک کے نمائندے کے طور پر پیش کیا جب کہ بینک کے سامنے اس نے خود کو گروپ کے مالیاتی صلاح کار کے طور پر پیش کیا اس طرح کی چال بازی کا استعمال کرتے ہوئے بروٹ نے ناگر کر کے تعاون سے جو کہ بینک کی مالابار ہلس شاخ میں تعینات ہیں۔ دینا بینک کو ان گروپوں سے ۴۹ء۲۵۶ کروڑ روپئے کی فکس جمع حاصل کرنے میں مدد کی۔ سی بی آئی ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر فکس جمع کے عوض میں بینک سے ۲۲۰ کروڑ روپئے کا قرض لے لیا اور اس رقم کا استعمال اپنے کاموں کے لئے کیا۔