چنئی (بھاشا) اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے آج ’ہوم لون آن وہیلس‘ مہم شروع کی۔ ایس بی آئی کی چیئر پرسن اروند ھتی بھٹا چاریہ نے یہاں اس کی دوگاڑیاں روانہ کیں۔
ایس بی آئی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھٹا چاریہ پہلی بار چنئی آئی ہیں۔ وہ گاڑیوں کے ذریعہ چنئی اور اس کے قرب و جوار کے علاقوں میں عام لوگوں کو مختلف ہوم لون پروڈکٹس کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اس موقع پرا یس بی آئی کے ڈپٹی ایم ڈی ایم جی ویدین، چیف جنرل منیجر پی ایس پرکاش راؤ بھی موجود تھے۔