جبلپور، 8 نومبر: مدھیہ پردیش کے جبلپور ضلع میں بیل کھیڑا علاقہ میں ہیرن ندی سے لاپتہ کسان کی لاش پولیس نے برآمد کرلی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پیپریاکلاں کے رہنے والے سندر سنگھ لودھی (35) چار نومبر کو کھیت پر جانے کا کہہ کر گھر سے نکلے اس کے بعد سے وہ گھر نہیں وٹے۔ کنبہ نے گمشدگی کی شکایت کی جس کے بعد پولیس نے کل اس کی لاش کو ہیرن ندی گبرا گھاٹ سے برآمد کیا۔
پولیس کو اندیشہ ہے کہ بدمعاشوں نے اس کو قتل کرکے ثبوت مٹانے کے مقصد سے لاش کو بوری میں بھرکر ندی میں پھینک دیا ہوگا۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے نامعلوم بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی ہے۔