لکھنو۔(نامہ نگار)ریاستی کانگریس کمیٹی نے کہا کہ برسراقتدار پارٹی کے رہنما کا غیر ذمہ دارانہ بیان ریاست کے نظم ونسق کو تحفظ دے رہا ہے۔ ریاست میں بڑھتے ہوئے جرائم پر لگام نہ لگی اور خواتین کے تحفظ کو لے کر کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا تو کانگریس خواتین کے حقوق کیلئے سڑکوں پر اتر کر ریاست گیر احتجاج کرے گی۔ واضح ہوکہ سماجوادی رہنما ملائم سنگھ یادو نے اپنے بیان میں کہا تھا دوسری ریاستوں کے موازنہ میں ریاست میں زیادہ آبادی ہے لیکن یہاں جرائم کم ہورہے ہیں۔ ریاستی کانگریس ترجمان ڈاکٹر ہلال احمد نے کہا کہ جب برسراقتدار پارٹی کے لیڈر ہی اپنے غیر ذمہ دار اور لاپرواہ پولیس اہلکاروں کی پیٹھ تھپتھپاتے نظرآئے تو جرائم پر پابندی لگانا ناممکن ہے۔ ڈاکٹر ہلال نے موہن لال گنج علاقے میں ہوئی آبروریزی اور اس کے بعد قتل کا ذکر کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی خواتین کے تحفظ کو لے کر لاپروائی کا
الزام لگایا۔