دفاتر میں یا گھروں میں کمپیوٹر کے سامنے زیادہ وقت صرف کرنے والے افراد میں اکثر آنکھوں میں درد کی شکایت پائی جاتی ہے لیکن اس کا حل انتہائی آسان ہے۔ جی ہاں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کمپیوٹر کے استعمال کے دوران ہر ۲۰منٹ میں ۲۰سیکنڈ تک آنکھیں اسکرین سے ہٹا کر ۲۰فٹ کے فاصلے پر موجود چیز پر مرکوز کرنے سے اس تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔ کمپیوٹر اسکرین کی جانب مسلسل دیکھتے رہنے سے آنکھیں تھک جاتی ہیں اور سر اور گردن میں درد ہو جاتا ہے جبکہ دیگر مختلف مسائل کے باعث ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ۲۰منٹ کے بعد کمپیوٹر صارف کو ۲۰سیکنڈ کا وقفہ لے کر اپنے سے کچھ دور موجود چیزوں کو دیکھنا چاہئے۔