نئی دہلی (وارتا) مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے آج اعتماد ظاہر کیا ۱۵۔۲۰۱۴ میں ٹیکس وصولی بجٹ ہدف ۶۴ء۱۳ لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ ہوگی۔ مسٹر جیٹلی نے آج یہاں انکم ٹیکس محکمہ کے کمشنروں، ڈائریکٹر جنرل اور چیف کمشنروں و ڈائریکٹر جنرلوں کے تیسویں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے بجٹ میں محصول وصولی کا جو ہدف رکھا گیا ہے اسے نہ صرف حاصل کیا جائے گا بلکہ ٹیکس وصولی اس سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ ۱۴۔۲۰۱۳ میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہیںہوسکا تھا۔ انھوں نے کہا کہ انکم ٹیکس محکمہ کا اعتبار سب سے ضروری ہے محمکہ کے افسران سے اعلیٰ معیاروں کی امید ہے۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ٹیکس سے ۶۴ء۱۳ لاکھ کروڑ روپئے جمع کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ ختم ہوئے مالی سال میں ۳۵ء۱۲ لاکھ کروڑروپئے کا ہدف رکھا گیا تھاجس میں سے ۷۷ ہزارکروڑ روپئے کم ۵۸ء۱۱کروڑ روپئے کی وصولی ہی ہوپائی تھی۔معیشت میں سستی کودیکھتے ہوئے رواں مالی سال کے ٹیکس وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کے سلسلے میں غلط فہمی ہے لیکن انکم ٹیکس وصولی ہدف سے زیادہ نکلنے کی امید ہے۔