ممبئی (وارتا)عوامی زمرے کے کینرا بینک جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حقیقی منافع ۸۷ء۱ فیصد اضافے کے ساتھ ۸۶ء۸۰۶ کروڑ روپئے ہوگیا ہے جب کہ گذشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں یہ ۰۷ء۷۹۲ کروڑ روپئے رہا تھا۔ اس دوران بینک کی کل آمدنی میں ۶۱ء۱۱ فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ ۰۱ء۱۱۷۲۸کروڑروپئے پہنچ گئی۔ مذکورہ مدت میں کمپنی کے این پی اے کا فیصد بھی کم ہوا ہے۔ بینک کے کل این پی اے ۹۱ء۲ فیصد سے گھٹ کر ۶۷ء۲ فیصد پر آگیا۔جب کہ حقیقی ایم پی اے ۴۸ء۲ فیصد کم ہوکر ۰۳ء۲ فیصد پرآگیا ہے۔