بالاسور، 8 نومبر:ہندوستان کے پہلے درمیانی دوری کے بیلسٹک میزائل “اگنی۔I” کو آج صبح آزمائشی طور پر ویلر جزیرے سے چھوڑا گیا۔
یہ مقام خلیج بنگال میں دھامرا ساحل کے نزدیک واقع ہے۔
زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کو 9 بجکر 33 منٹ پر داغا گیا۔ اس کا تجربہ کامیاب رہا۔
دو مرحلوں والے اگنی کیلئے اے ایس ایل وی کے ڈیزائن میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ یہ 650 کلومیٹر کی دوری پر وار کرسکتا ہے اور ایک ٹن وزنی ہتھیار لے جاکر مارسکتا ہے۔ دفاعی افسران کی نظروں کے سامنے یہ میزائل صاف آسمان میں تیزی سے اوپر گیا۔
اسے موبائل لانچر سے چھوڑا گیا اور یہ مقررہ نشانہ پر جاکر گرا۔