پراکسم (آندھراپردیش)، 8 نومبر: ضلع کے الواپڈو منڈل میں ایک کھڑی ہوئی ٹورسٹ بس کو تیز رفتا لاری نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کم از کم دو سیاح ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
بس میں مغربی بنگال کے 49 سیلانی سوار تھے۔ ٹائر پنکچر ہونے کے بعد اسے سڑک کنارے کھڑا کردیا گیا تھا کہ مدھیہ پردیش جانے والی لاری نے بس کو ٹکر ماردی۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ 5 پر اونگولے۔ سنگارایا کونڈا پر پیشآیا۔
جو دو سیاح ہلاک ہوئے ہیں ان میں ایک عورت شامل ہے یہ لوگ چتوڑ میں تروملا کے سری وینکیٹشور مندر میں پوجا کے بعد وجے واڑہ جارہے تھے کہ یہ حادثہ ہوگیا۔ زخمی ہونے والے افراد کو اونگولے کے آر آئی ایم اس اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔