شہداء کی مجموعی تعداد 583 ہو گئی، 19 کشتیاں بھی خاکستر
اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح غزہ پر اپنی تازہ بمباری میں پانچ مساجد، ایک سٹدیم اور مرحوم فوجی سربراہ کے گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ پولیس نے صبح
سویرے کی گئی اسرائیلی بمباری کی تصدیق کی ہے۔
پولیس ذرا ئع کے مطابق اس موقع پر اسرائیلی طیاروں نے 70 سے زائد اہداف کو بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔
پولیس ترجمان ایمن باتنیجی کے مطابق اسرئیلی ٹینکوں نے بھی گولہ باری کر کے مشرقی سرحد سے متصل متعدد گھروں کو ٹارگیٹ کیا ہے۔
سمندر سے کیے گئے اسرائیلی بحریہ کے حملوں کے دوران ماہی گیروں کی 19 کشتیاں بھی بموں کی زد میں آ کر خاکستر ہو گئیں۔
اسرائیل کی طرف سے جاری سنگین نوعیت کے حملوں سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مصر میں قاہرہ میں ملاقات کی ہے۔
تاکہ جنگ بندی کے لیے کوششوں کو آگے بڑھا سکیں۔ دریں اثناء غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حماس کے مطابق یہ تعداد 27 ہو گئی ہے۔
جبکہ فلسطین میں ہنگامی خدمات کے شعبے کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق غزہ میں منگل کے روز سات مزید شہری اسرائیلی بمباری کی وجہ سے شہید ہو گئے ہیں۔
اب تک مجموعی طور پر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعدا 583 ہو گئی ہے۔ واضح رہے اسرائیل نے غزہ پر حملہ 8 جولائی سے شروع کیا تھا۔