حیدرآباد۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو آج تلنگانہ کی برانڈ سفیر بنایا گیا۔وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو¿ نے یہاں صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت سیشن کے دوران تقرری خط اور ایک کروڑ روپے کا چیک ثانیہ کو فراہم کیا۔انہوں نے کہاتلنگانہ کو ثانیہ پر فخر ہے جو خالص حیدرآبادی ہیں۔وہ بین الاقوامی ٹینس میں پانچویں نمبر پر ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ نمبر ون بنے۔