لندن۔انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹیون گیراڈ اپنے ملک کی جانب سے 114 بین الاقوامی میچ کھیلنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔لیور پول کلب کے مِڈ فیلڈر گیراڈ کا کہنا تھا میں نے اپنے ملک کی جانب سے کی جانے والی نمائندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کیا تاہم یہ میرے لیے ایک اداس دن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت زیادہ مشکل تھا اور اس کے لیے انھوں نے اپنے قریبی افراد سے مشورہ لیا۔اسٹیون گیراڈ نے اپنے کریئر میں 21 گول کیے اور فٹبال کے چھ بڑے ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔دوسری جانب انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے مینیجر کا کہنا ہے کہ انھیں گیراڈ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے تاہم وہ ان کی صورتِ حال کو پوری سمجھ سکتے ہیں۔اسٹیون گیراڈ اپنے کلب لیور پول کی جانب سے کھیلتے رہیں گے۔