ممبئی: بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ شردھا کپور ریمو ڈیسوزا کی پہلی اور کامیاب فلم اے بی سی ڈی کے سیکوئل میں نظر آئیں گی۔ ریمو ڈیسوزا کی اے بی سی ڈی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی تھی جو کہ ڈانس اور میوزک سے بھرپور تھی۔ ڈائریکٹر اینی باڈی کین ڈانس سالہ ٹو بنانے جا رہے ہیں جس میں شردھا کپور کو اہم کردار میں دیکھا جائے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم میں میوزیکل باڈی بنانے کے لیے بہت محنت کر رہی ہیں جو کہ فلم کی ڈیمانڈ ہے۔ فلم میں شردھا کپور کے ساتھ نوجوان اداکار ورن دھون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ ورن دھون ایک اچھے ڈانسر ہیں میں ان کے ساتھ کام کرنے میں تھوڑی گھبراہٹ کا شکار ہوں لیکن مجھے پتہ ہے ورن بہت اچھا دوست بھی ہے اس لیے میں اس کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین ہوں۔