نئی دہلی: ۸ نومبر ،قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، کے زیر اہتمام ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ ’فروغ اردو بھون‘ میں منعقد ہوئی ، جس میں اردو کو کمپیوٹر ٹکنالوجی اور اردو کو روزگار سے جوڑنے کے متعدد پہلوو¿ں پر غورو خوض کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت کونسل کے وائس چیئرمین پروفیسر وسیم بریلوی نے کی۔ اپنے صدارتی کلمات میں انھوں نے زور دے کر کہا کہ یہ عہد کمپیوٹر ٹکنالوجی کا ہے اور اردو والوں کو اس سے جڑنے کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کونسل نے ملکی سطح پر کمپیوٹر مراکز قائم کر کے اردو والوں کو اس ٹکنالوجی سے جڑنے کی راہیں ہموار کر دی ہیں اور اب تک ان مراکز سے کونسل کو بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ یہ نتائج اردو کے روشن مستقبل کی ضامن ہیں۔
NIELIT چنڈی گڑھ اور متعدد ٹیکنکل اداروں کے ذمے داران و ماہرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین نے کہا کہ کونسل نے ٹکنالوجی کے میدان میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے اور مزید کامیابی کے لےے کونسل کوشاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کونسل کے 467کمپیوٹر مراکز ملک کے طول و عرض میں قائم ہیں جہاں بڑی تعداد میں طلبہ CABA-MDTP کورس سے مستفیض ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان تمام مراکز کی نگرانی اور ان سے با خبر رہنا ایک مشکل ترین عمل ہے اس لےے جلد ہی ان تمام مراکز کو آن لائن سسٹم سے جوڑ دیا جائے گا تاکہ مراکز کی کارکردگی بالخصوص ماہانہ رپورٹ، امتحانات ، داخلے اور دیگر امورکی معلومات کونسل کو براہ راست حاصل ہو سکے۔ انھوں نے ماہرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے بھرپور تعاون اور مدد کی بنا پر ہی کونسل اس میدان میں کامیابی حاصل کر سکی ہے۔
کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی نے ٹیکنیکل کمیٹی کی اب تک کی کارکردگی اور گزشتہ میٹنگوں کی روشنی میں لےے گئے اقدام سے اجلاس سے واقف کرایا اور مستقبل قریب کے منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں۔
NIELIT چنڈی گڑھ کے سسٹم انالسٹ جناب دیپک واسن نے آن لائن سسٹم کی تکنیکی باریکیوں پر روشنی ڈالی انھوں نے کہا کہ اس سسٹم کی مدد سے طلبہ بھی اپنا فیڈ بیک کونسل کو بھیج سکیں گے۔ میٹنگ میں نیشنل انفارمیٹک سینٹر کے عہدیدار جناب دیوان ہیوم خان کے علاوہ اے خان پروفیسر سید جمیل، ڈاکٹر لوبیال ، بادشاہ خان، NIELIT چنڈی گڑھ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سنجیو گپتا، ڈاکٹر ایس اطہر حسین، ڈاکٹر رضوان الرحمن، محمد انوار خاں کے علاوہ کونسل کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جناب فیروز عالم، ریسرچ اسسٹنٹ ڈاکٹر قاسم انصاری سمیت متعدد اسٹاف کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔