شاملی(بھاشا)شہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک شخص کے گھر میں حملے کے دوران باپ اوراس کی بیٹی کو قتل کردیاجب کہ اس کی بیوی شدید طورسے زخمی ہوگئی ۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ یہ حملہ کل رات اس وقت کیاگیا جب متاثرین اپنے گھر میں سورہے تھے شاملی کے ایس پی ایک رائے میں بتایا کہ حملہ میں ۴۸سالہ ویجیندراوراس کی ۲۰سالہ بیٹی ویشالی کی موت ہوگئی جب کہ وجیندرکی ۴۵سالہ بیوی سمن شدید طورسے زخمی ہوگئے۔پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اورلاشوںکوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔ سمن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔