بارہ بنکی(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کی رکن سازی مہم کے تحت سیکڑوں نوجوانوں نے آ ج زید پور اسمبلی حلقہ کے تحت ترقیات بلاک سدھورکے گائوں سیمرواں میں رکن اسمبلی رام گوپال کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل ہوئی اس موقع پر حیدرگڑھ رکن اسمبلی رام مگن راوت خاص طور سے موجود تھے واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کے ذریعہ ریاستی قیادت کی ہدایت کے مطابق کیمپ لگاکر پارٹی کی ابتدائی رکن سازی مہم کے تحت سیمرواں گائوں میںتمام طبقے کے لوگوں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔مذکورہ مہم کے تحت کثیرتعداد میں لوگ کیمپ میں موجود تھے کی
مپ میں رکن اسمبلی رام گوپال راوت تقریبا۱۳سولوگوںکو پارٹی کی رکنیت دے رہے ہیں۔
کیمپ میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی فکر صرف وزیراعلیٰ ہی کرتے ہیں جنھو ں نے نوجوانوں کے بہت سے اہم اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کومختلف محکموں میں بھرتی کرکے روزگاردینے کی ہدایت دے چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام طبقوں کے نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔رکن اسمبلی رام گوپال راوت نے کہا کہ ہمارانظریہ سماج وادی فکر کا ہے جو ہمارے خون میں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی ریاست میں ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔اس موقع پر پارٹی کے ضلع سکریٹری اوماکانت شریوا ستو،لالا رام یادو،اودھ رام یادو،رام اجاگریادو،نرسنگ ،ابرار احمد،گوپی ناتھ دیکشت،رام گوپال موریہ سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔