سبکدوش ملازم سے کی تھی مارپیٹ
لکھنؤ۔(نامہ نگار)گڑمبا کے کلیان پور میں رہنے والے سبکدوش آبپاشی محکمہ کے ملازم اور اس کے کنبہ کو شدید طور پر پیٹے جانے کے معاملے میں آج پولیس نے دودھ فروش اور اس کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ انسپکٹر گڑمبا رشی دیو یادو نے بتایا کہ کلیان پور کے شیوانی وہار کے سبکدوش آبپاشی محکمہ کے نندکشور کے گھر میں داخل ہوکر دوشنبہ کی صبح اس کے پڑوس میں رہنے والے دودھ فروش رئیس اور اس کے بیٹے نے مارپیٹ کی تھی۔ مارپیٹ کی اس واردات میں نند کشور ،اس کے بیٹے اجے ،سنجے،ان کی بیوی اور نند کشور کی بیوی سرسوتی کو شدید چوٹیں لگی تھیں اس معاملے میں گڑمبا پولیس نے ملزم رئیس اور اس کے بیٹوں کے خلاف قتل کی کوشش سمیت کئی دیگر دفعات میں رپورٹ درج کی تھی۔ آج اس معاملے میں گڑمبا پولیس نے نامزد ملزم رئیس اور اس کے بیٹے سلمان کو ٹیڑھی پلیا کے قریب گرفتار کرلیا۔ اس معاملے میں ابھی دیگر ملزم فرار ہیں۔