لکھنؤ۔(نامہ نگار)مہانگر علاقے میں نامعلوم گاڑی نے آٹو پر ٹکر ماردی جس سے آٹو پلٹ گیا اس میں سوار نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ آس پاس کے لوگوں نے اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ وہیںگوسائیں گنج اور سروجنی نگر میں ہوئے حادثوں میں سبزی فروش اور ٹھیکہ دار کی موت ہوگئی۔ بارہ بنکی کے رام نگر کا باشندہ گرجا سنگھ نے بتایا کہ ان کا بھتیجا ۳۲سالہ رنکو سنگھ منگل کی صبح بارہ بنکی سے لکھنؤ پھوپھی سے ملنے پولیس نواس آرہا تھا۔ رنکو آٹو پر سوار تھا ،وویکا نند اسپتال کے پاس آٹو پر نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے آٹو پلٹ گیا اور رنکو شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ دوسری جانب گوسائیں گنج کے
امیٹھی گاؤں کا باشندہ ٹھیکہ دار ۳۵سالہ رام راج دوشنبہ کو موٹر سائیکل سے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔
رحمت نگر کے پاس اس کی گاڑی کونامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی۔ رام راج کو مقامی لوگوں نے اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی اس کے علاوہ بنتھرا کے پپر سنڈ کا رہنے والا سبزی فروش گوری لال (۵۰)اسکوٹر انڈیا کے پاس سبزی کی دکان لگاکر سبزی فروخت کرتا تھا۔
اتوار کی شب گوری لال دکان بند کرکے واپس گھر لوٹ رہا تھا۔ راستے میں اسے موٹر سائیکل سوار شخص نے ٹکر ماردی، زخمی گوری کو راہگیروں نے اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔