نئی دہلی: (صالحہ رضوی) : سنندا پشکر موت کے معاملے میں نیا انکشاف ہوا ہے. ایک ٹی وی چینل میں چل رہی خبر کے مطابق ششی تھرر کا صرف پاکستانی صحافی مہر ترار سے تعلق نہیں تھے بلکہ اور بھی خواتین ان کی زندگی میںبسے ہوئے تھیں. ان کے اس رویہ سے سنندا پشکرتنگ آ چکی تھی. ششی اور سنندا پشکرکے درمیان نوک جھونک قریب ایک سال سے چل رہی تھی. انکے نوکر کی مانے تو ایک سال پہلے جب وہ دبئی گئے تھے. اس دوران دونوں میں جم کر لڑائی ہوئی جس میں ششی کو پاو ¿ں میں چوٹ لگی. نوکر کے اس انکشاف کے بعد معاملہ اور سنگین ہوتا جا رہا ہے. وہیں ششی تھرر اپنے بیان پر قائم ہیں. انہوں نے معاملے کی جانچ جلد کرنے کو بھی کہا ہے. کیوں کیا تھرُر نے میسج کو اپنے ان
باکس سے ڈیلیٹ کر دیا۔اور تو اور موبائل سے تھرر نے بہت سے پیغامات کو ڈلیٹ کر دیا تھا جسے سنندا دیکھنا چاہتی تھی. سنندا نے اس کے لئے اپنی دوست اور ٹی وی صحافی نلنی سنگھ سے بھی رابطہ کیا. سنندا کی موت کے بعد نلنی نے کہا تھا کہ سنندانے موت کے ایک دن پہلے ان سے بات کی اور اس سلسلے میں دیر تک بحث بھی ہوئی.