مظفرنگر، 23 جولائی (یوا ین آئی) اترپردیش میں مظفرنگر کے سول لائن علاقے میں آج صبح ٹرین کی زد میں آنے سے ایک کنوڑیا ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق نئی سول لائن علاقے میں سہارنپور۔ دہلی ریل لائن پر بامن ہیڑی اسٹیشن کے نزدیک ایک کنوڑیا بیت الخلاکے لئے جارہا تھا کہ اسی وقت دہلی جانے والی گولڈن ٹمپل ایکسپریس کی زد میں آگیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت میرٹھ کے تارا چند جاٹو (48) کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرٹھ سے اس کے رشتہ دار یہاں پہنچ گئے ہیں اور وہ افسران سے بغیر پوسٹ مارٹم کرائے لاش کو میرٹھ لے جانے کی بات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اب تک مظفر نگر اور آس پاس کے علاقوں میں ہونے والے حادثات میں نو (9) کنوڑیوں کی موت ہوچکی ہے۔