نئی دہلی۔لارڈس پر ہندوستان کی بہترین کارکردگی سے خوش عظیم اسپنر بشن سنگھ بیدی کا خیال ہے کہ ٹیم انڈیا نے ابھی تک واحد چوک آر اشون کو ٹیم میں شامل نہیں کرکے کی ہے۔ بیدی نے کہا اشون کو دونوں میچوں میں اتارنا چاہئے تھا۔ یہ اسٹیورٹ بننی کی غلطی نہیں ہے کہ اس کو اتارا گیا۔اسے اگر دوسری اننگز میں ایک اوور بھی نہیں ملا تو اسے کھلانے کا کیا فائدہ۔انہوں نے کہایہ فاتح مجموعہ کی بات نہیں بلکہ ایک اکائی کے طور پر کھیلنے کی بات ہے۔ آپ اشون کو نہیں اتار رہے اور مرلی وجے سے بولنگ کرا رہے ہیں۔اس کا کیا مطلب ہے۔دونوں ٹیمیں اس محاذ پر ناکام رہی ہیں۔ انگلینڈ کو مزید نقصان ہوا جس کا ہندوستان نے فائدہ اٹھایا۔ بیدی نے کہا کہ انگلینڈ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہا ہے لیکن ہندوستان کو بھی لارڈس پر بہترین کارکردگی کا پورا کریڈٹ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہاہندوستان سے اس کا سہرا نہیں چھینا جا سکتا۔ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ ٹاس بھی ہارے تھے۔انگلینڈ نے خراب کھیلاٹیم بے سمت لگ رہی تھی۔بیدی نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑی صحیح وقت پر اچھا کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا،اگر آپ اپنے بہترین فارم میں ہیں تو اس سے بہتر کچھ نہیں ہوتا۔وہیں انگلینڈ کے بڑے کک، براڈ، اینڈرسن، بیل، پرائر کا بہترین دور گزر چکا ہے۔ انہوں نے کہاہندوستانی کھلاڑیوں وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، روہت شرما، ایشانت شرما، محمد سمیع، بھونیشور کمار کو ابھی اپنی بہترین کارکردگی کرنا ہے۔ہندوستان گزشتہ کچھ عرصے سے اچھا نہیں کھیل سکا لیکن اب ٹیم کا گراف اوپر ہی جائے گا۔ بیدی نے یہ بھی کہا کہ وہ روندر جڈیجہ یا اسٹیورٹ بننی کو آل رائونڈر نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا وہ آل رائونڈرکے طور پر اختیارات نہیں ہیں۔ رنز تو بھونیشور کمار بھی بنا لیتا ہے۔آل رائونڈر لفظ کو لے کرشک میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔جو مکمل طور پر آپ کی بلے بازی اور گیند بازی کے دم پر ٹیم میں آتا ہے، وہی صحیح معنوں میں آل رائونڈرہے۔انہوں نے کہا۔ریلنڈوال نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ سنچری جمائی لیکن کوئی انہیں آل رائونڈر نہیں کہتا۔وہ بولر تھے۔ گیری سوبرس، عمران خان، کپل دیو، رچرڈ ہیڈلی اور ایان باتھم اصل آل رائونڈر تھے۔ آل رائونڈرلفظ کی بے عزتی نہیں کرنی چاہئے۔